رننگ ٹیسٹ کے دوران ریسکیو اہلکار جاں بحق

رننگ ٹیسٹ کے دوران  ریسکیو اہلکار جاں بحق

لاہور (خبر نگار سے ، نیوز رپورٹر )ریسکیو حکام کی ہٹ دھرمی سے ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی 1122 میں چالیس سالہ عاصم کو دوڑ کے مقابلے کیلئے بلایا گیا،اہلکار نے خرابی صحت سے آگاہ کیا ۔

تاہم حکام دوڑ میں شرکت کیلئے دبائو ڈالتے رہے ،مقابلے کے دوران عاصم کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں