ہرسال853پی ایچ ڈی سکالرزکااضافہ ہورہاہے ،ایچ ای سی

ہرسال853پی ایچ ڈی  سکالرزکااضافہ ہورہاہے ،ایچ ای سی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )ایچ ای سی کی طرف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پی ایچ ڈی سکالرز کی اٹھارہ سالوں میں تیس فیصد تک گروتھ ہوئی ۔

ہر سال 853پی ایچ ڈی سکالرز کااضافہ ہورہا ہے 90فیصد طلبا بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کر کے واپس آجاتے ہیں ایک فیصد لوگ واپس نہیں آتے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ امور کا اجلاس میاں نجیب الدین اویسی کی زیر صدرات ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ہوا،ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی عائشہ اکرام نے کمیٹی کو بتا یا کہ جامعات میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی کمی تھی ۔

جسکے بعد سکالرشپ کا فیصلہ کیا گیا۔مہناز عزیزنے کہا کہ سکالرشپ کے حوالے سے پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جانا چاہئے ، اجلاس کے دوران رکن کمیٹی حامد حمید نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی والوں نے ہمارا میڈیا ٹرائل کیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا ریلیشن اسلامی یونیورسٹی ناصر فرید نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں مظاہرے ہوتے رہتے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے تعلیمی اداروں کو لوکل گو رنمنٹ کے ماتحت کرنے پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ہماری اساتذہ سے کئی میٹنگز ہوئیں ،انکو یقین دلایا کہ آپکی مراعات اور تنخواہوں پر فرق نہیں آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں