کندیاں :شادی میں فوٹوگرافی کیلئے آیا ،لاہو ر کا نوجوان قتل

 کندیاں :شادی میں فوٹوگرافی کیلئے آیا ،لاہو ر کا نوجوان قتل

کندیاں ،سرگودھا (نمائندہ دنیا ، سٹاف رپورٹر) نواحی علاقہ میں شادی میں فوٹو گرافی کیلئے لاہور سے آئے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق عاطف عارف لاہور سے کندیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر13ڈی بی میں شہریا ر کی شادی کی فوٹو گرافی کرنے آیا ہوا تھا ،شہریار،فریاد اور عدنان عرف دانا نے عاطف عارف کو کہا کہ تم غلط فوٹو گرافی کررہے ہو جس پر ان میں تلخ کلامی ہو گئی ، عدنان عرف دانا نے فائرنگ کر کے عاطف کو شدید زخمی کر دیا اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،ملزم فرار ہو گئے ، مقامی پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں