پنجاب:ای پے کے ذریعے 80ارب کی ریکارڈ ٹیکس وصولی

پنجاب:ای پے کے ذریعے 80ارب کی ریکارڈ ٹیکس وصولی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو 80 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے ۔

یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ بتایا گیا کہ ای پے سے آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہو چکی ، حکومت کو سیلز ٹیکس 50 ارب’ ٹوکن ٹیکس ساڑھے 11 ارب ’پراپرٹی ٹیکس 9 ارب اور ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے 3 ارب سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں