وزرا ، بیورو کریٹس کی مراعات 50فیصد کم کی جا ئیں :فضل الرحمن

 وزرا ، بیورو کریٹس کی مراعات 50فیصد کم کی جا ئیں :فضل الرحمن

اسلام آباد (خصوصی رپو رٹر) ملک کی موجودہ صورتحال اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ و فاقی و صوبائی وزرا ،مشیر ،معاونین ، آفیسرز ،گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کی مراعات میں پچاس فیصد کمی کر نا ہوگی۔

ججز ،جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی د ینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوتحال گزشتہ نااہل،نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے ، عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا ،عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا ،عوام کی طرح حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلیٰ عہدیداروں کو قربانی د ینا ہوگی، حکومت کو عوام کا احساس ہے ، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے مجبوری ہے ،اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے ، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں