پی پی 7 ، ظفرالحق ناراض ، سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں

پی پی 7 ، ظفرالحق ناراض ، سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں

راولپنڈی (سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے پی پی7کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کی انتخابی مہم نہ چلانے پر سیاسی حلقوں میں مختلف چہ میگوئیاں ہورہی ہیں ،

راجہ ظفر الحق تحریک انصاف کے  منحرف رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر کو(ن )لیگ کا ٹکٹ دینے میں مشاورت نہ کرنے پر پارٹی سے ناراض ہیں ، انہیں آج کلرسیداں میں مریم نواز کے جلسے میں لانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ، ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پی پی 7 کی مختلف یونین کونسلوں میں ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ،سابق امیدوار حلقہ 61 سجادخان کو مسلسل نظرانداز کیا گیا ہے انہیں کسی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ،اس حلقے میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں