دوسری آڈیو لیکس میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا :عمر سرفراز

دوسری آڈیو لیکس میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا :عمر سرفراز

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ حکومت کا آڈیو اور سب ٹائٹل کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے ۔

پی ڈی ایم ٹولے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری آڈیو لیک کی مگر کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔دوسری آڈیو لیک میں بھی ثابت ہوگیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے ،آڈیو میں بھی وہی الفاظ ہیں جو عمران خان قوم کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں ,گزشتہ آڈیو میں عمران خان نے کہا "یہ فارن  سازش ہے  سب ٹائٹل میں لکھا گیا اس کو فارن سازش بنا دیتے ہیںعمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ جھوٹ, پراپیگنڈہ اور منافقت ن لیگ کا من پسند مشغلہ مگر اب عوام انکے دھوکے میں آنے والی نہیں،مافیا سائفر پر تحقیقات کی بجائے آڈیو آڈیو کھیل رہا ہے ۔ترجمان وزیراعلٰی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں عمران خان کے بیانئے کے متضاد کوئی چیز نہیں ۔یہ حقیقت ہے کہ امریکی سفیر نے اسد مجید کو بلا کر کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ختم کیا جائے ۔

فیاض چوہان نے اپنے ردعمل میں کہاکہ حقیقت ہے کہ امریکی سفیر نے کہا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہئے ۔عوام کو سمجھانے کے لئے اگر ٹرانسکرپٹ کو خط کہا گیا ہے تو وہ ایک ہی چیز ہے ۔ وزیر اعظم اور وفاقی آفیشلز کو بلا کر پوچھیں کہ اس میں کیا غلط ہے ۔ امپورٹڈ حکومت ان کے خلاف مقابلہ تو نہیں مگر سازشیں کر رہی ہے ۔شہباز شریف جو عمران خان کے خلاف بات کر رہا ہے اس نے چور اسحاق ڈار کو قابل کہہ دیا۔ گیارہ گیدڑوں کی جماعت نے ہنستی بستی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا جان لیں کے آڈیو لیکس میں وزیر اعظم ہاؤس کے لوگ ملوث ہیں۔ فرخ حبیب نے کہاہے کہ جو مرضی آڈیو لیک نکال لو سائفر ایک حقیقت ہے ۔عمران خان نے ملکی مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔فرخ حبیب نے کہاکہ کوئی پاکستانی اس بات کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کوئی بیرونی ملک پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرکے اقتدار میں تبدیلی کی سازش کرے ۔سابق وزیر مملکت نے کہاکہ اس سازش کی تحقیقات ہونا اب لازم ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں