جج سے ناروا سلوک کا معاملہ،موٹروے پولیس کے 3اہلکار معطل

جج سے ناروا سلوک کا معاملہ،موٹروے پولیس کے 3اہلکار معطل

لاہور(محمداشفاق سے )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے ساتھ موٹروے پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کا معاملہ ،موٹروے پولیس نے واقعہ کی انکوائری رپورٹ جاری کرتے ہوئے ملوث تین اہلکاروں کو قصور وار قرار دیکر معطل کردیا ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر فیملی کے ہمراہ موٹر وے پر جارہے تھے کہ ٹول پلازے پر جج کے ساتھ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی ،اس معاملہ پر ڈی آئی جی موٹر وے کے حکم پرآفیسر نے انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروادی جس میں بتایا گیاکہ ملوث3 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ، واقعہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس اہلکاروں کے طلب کرنے پر فاضل جج کے ڈرائیور نے لائسنس دیا۔ فاضل جج نے اہلکاروں کو چالان کرنے کی درخواست کی لیکن موٹر وے اہلکار جج کی گاڑی بند کرنے پر بضد تھے ۔ موٹروے اہلکاروں نے جج کی فیملی کی خواتین اور بچوں کوگاڑی سے اترواکر موبائل پولیس وین پر منتقل کیا ۔معزز جج بار بار اہلکاروں کو چالان کرنے کی درخواست کرتے رہے لیکن اہلکاروں نے ایک نہ سنی، جس کے بعد اعلٰی افسران نے موقع پر پہنچ کر جج کو فیملی کے ساتھ روانہ کیا ۔انکوائری میں تینوں اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی تینوں اہلکار4مرتبہ مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں