انتظامی تبادلے خلاف قانون

 انتظامی تبادلے خلاف قانون

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پنجاب میں انتخابات سے قبل دھاندلی کے ذریعے الیکشن پر اثرانداز ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاحال انتخابی شیڈول کا اعلان نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ،آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے ساتھ ہی شیڈول دینے کا پابند ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے ردعمل میں اپنے جاری بیان میں مزید کہاکہ آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعدد انتظامی تبادلے بھی خلاف قانون ہیں، آئین نگران حکومت کو کسی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگز کی اجازت نہیں دیتا،نگران حکومت کے یہ تمام خلاف قانون اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں