عمران حملہ کیس، جے آئی ٹی کا نامکمل چالان عدالت جمع

عمران حملہ کیس، جے آئی ٹی کا نامکمل چالان عدالت جمع

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) وزیرآباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کا نامکمل چالان عدالت میں جمع کرا دیا ۔ پراسیکیوشن ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد چالان سماعت کیلئے پاس کر لیا ۔ خصوصی عدالت نے سنٹرل جیل میں بند مرکزی ملزم نوید بشیر سمیت چار ملزمان کو 31 جنوری کو سنٹرل جیل سے طلب کر لیا ۔

تفصیل کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے مقدمہ کا چالان چیکنگ کے لئے پراسیکیوشن ٹیم کو جمع کروا دیا ۔ پراسیکیوشن ٹیم نے چالان جانچ ہڑتال کے بعد سماعت کے لئے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ ڈویژن کی خصوصی عدالت میں بھجوا دیا ۔ خصوصی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے ضروری کارروائی کے بعد مرکزی ملزم نوید بشیر ، سہولت کار وقاص ، طیب اور احسن کو 31 جنوری کو طلب کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چالان میں کچھ فرانزک رپورٹس شامل نہیں جبکہ ایک ملزم مدثر نذیر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہونے کی وجہ سے بھی چالان نامکمل ہے کیونکہ حقائق کی روشنی میں ملزم مدثر نذیر کے کردار کو یکسو کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں