بلڈرز ڈویلپرز سے پلاٹس و گھر وں کی خریدوفروخت کا ریکارڈ طلب

 بلڈرز ڈویلپرز سے پلاٹس و گھر وں  کی خریدوفروخت کا ریکارڈ طلب

لاہور(اکنامک رپورٹر)ایف بی آر نے بلڈرز ڈویلپرز سے پلاٹس و گھر وں کی خریدوفروخت کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ایف بی آر نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 50 بلڈرز ڈویلپرز کو آڈٹ کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بلڈرز ڈویلپرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، پہلے مرحلے میں 50 ڈویلپرز کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔تمام بلڈرز ڈویلپرز کا سال 2017 کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جا رہا ہے ۔ایک سال میں کتنی زمین کی خریدو فروخت ،ٹیکس کٹوتی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام بلڈرز ڈویلپرز کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے پندرہ روز کا وقت دیا گیا ہے ، جواب نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں