سی ٹی ڈی پنجاب ، 3مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  سی ٹی ڈی پنجاب ، 3مشتبہ  افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے کارروائی کر کے 3 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان  کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ملک میں جاری  حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں49کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے دوران50علاقوں کو چیک کیا ،2713 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور517 افرادکا بائیو میٹرک چیک کیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔ گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف یکی گیٹ لاہور ، سول لائن منڈی بہائوالدین،دنیا پور اور خوشاب میں4مقدمات درج کر کے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید کہاکہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں