سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے سکیورٹی گاڑی واپس

 سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی  سے سکیورٹی گاڑی واپس

لاہور(دنیا نیوز)سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کو سابق وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سکیورٹی گاڑی واپس منگوا لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کو قانون کے مطابق دو گاڑیوں کی سکیورٹی کا حق حاصل ہے جس میں سے سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے ۔ترجمان مسلم لیگ (ق)نے کہا ہے سی سی پی او کے اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں