سرکاری ملازمین قابل ہونے پرغلامی کررہے :پشاورہائیکورٹ

سرکاری ملازمین قابل ہونے پرغلامی کررہے :پشاورہائیکورٹ

پشاور(اے پی پی)پشاورہائیکورٹ نے محکمہ صحت میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری ،ڈی جی ہیلتھ، چیف سیکرٹری کو ایم ایس اور ڈی ایچ او نوشہرہ کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔

 جسٹس روح الامین، جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ کس کے کہنے پر بھرتیاں کیں،سب کو پتا ہے آپ کس کی نوکری کرتے ہیں؟سرکاری ملازمین قابل ہونے کے باوجود غلامی کررہے ہیں،سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ غیرقانونی حکم نہ ماننے پر کوئی سزا نہیں ہوگی،ایسے معاملات چلتے رہے تو حالات مزید بگڑ جائینگے ، یہ ظلم ہے کہ میرٹ چھوڑ کر سفارش پر بھرتیاں کی جائیں، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد مذکورہ بالااحکامات جاری کردیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں