گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ، تحقیقات مکمل، کمیٹی آئی جی کو رپورٹ دیگی

گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ، تحقیقات  مکمل، کمیٹی آئی جی کو رپورٹ دیگی

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پرشرپسند اسیران کے خلاف تھانہ سول لائن میں پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے

 مسلسل دوسرے روز پوری جیل کا دورہ کیا ، ہنگامے میں کئے جانے والے سرکاری املاک کے نقصانات کا جائزہ لینے اور تحقیقاتی عمل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسیران کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ، کھانے کا معیار چیک کیا ، اسیران کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے ،۔ 73 اسیران کے 105 لواحقین نے معمول کے مطابق ملاقات کی ہے ۔ 209 حوالاتیوں کو پولیس نے ڈسٹرکٹ گجرات کی مختلف عدالتوں میں معمول کے مطابق پیش کیا ،کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں، مفصل رپورٹ جلد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو پیش کر دی جائے گی،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ 4 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور 40 وارڈرز کی اضافی نفری بھی ڈسٹرکٹ جیل گجرات پر تعینات کر دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں