الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی ہے سیاستدانوں کے بیانات پر مقدمے کراتا پھر رہا :مصطفی نواز

الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی  ہے سیاستدانوں کے بیانات پر  مقدمے کراتا پھر رہا :مصطفی نواز

اسلام آباد (این این آئی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سابق وزیر فواد چودھری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی ہے کہ سیاستدانوں کے دئیے گئے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات سے اس (الیکشن کمیشن)کی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا، جب خود توہین الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں تو پولیس کے ذریعے گرفتاری کیوں، کیا اب الیکشن کمیشن بھی حساس ادارہ گنا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں