سپریم کورٹ:ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف درخواست اعتراض لگاکرواپس

سپریم کورٹ:ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف  درخواست اعتراض لگاکرواپس

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن میں ایک سے زیادہ نشستوں پر حصہ لینے کے خلاف دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

 انور مغل نامی شہری نے درخواست میں ایک سے زیادہ نشستوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے اور الیکشن لڑنے کی جازت دینے کے بارے میں آئین کے آرٹیکل 223کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ایک سیٹ کے الیکشن پر کروڑوں روپے اخراجات ریاست برداشت کرتی ہے ،حکومت کو الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا حکم دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں