خواتین ارکان اسمبلی کے اغوا کا مبینہ منصوبہ :ق لیگ کے رہنما و جاہت اور بیٹے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

خواتین   ارکان  اسمبلی   کے  اغوا  کا   مبینہ    منصوبہ :ق  لیگ   کے   رہنما و   جاہت   اور   بیٹے   کیخلاف   دہشتگردی   کا   مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر،سپیشل کرائم رپورٹر،سیاسی رپورٹر سے ،نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ق کے رہنما وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کیخلاف خواتین ارکان اسمبلی کے اغوا کے مبینہ منصوبے کے الزام پر تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمے کے مدعی محمد بلال نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے بھائی اور بھتیجے کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہے جس میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی بات کی گئی، آڈیو سوشل میڈ یا پر آنے کے بعد موسٰی الٰہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتے رہے ، ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسلحہ لہراتے رہے ، دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ دوسری جانب وجاہت حسین اور موسی الٰہی نے ایف آئی آر کے اندراج کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر کے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں