چوہنگ، گیس دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

چوہنگ، گیس دھماکے سے گھر کی چھت  گرگئی، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)چوہنگ میں سوئی گیس دھماکے کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا، ملبے تلے دبے تین افراد کو14 گھنٹے بعد بھی نکالا نہ جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو صبح آٹھ بجے ازمیر ٹاؤن کے قریب ایک دو منزلہ گھر کے گرنے کی کال موصول ہوئی جس میں سوئی گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے دو کمرے زمین بوس ہوگئے ، اس سے کمروں میں موجود پانچ افراد ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو ترجمان کے مطابق 50 سالہ طیب کی لاش ملبے سے نکال لی گئی، ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا، دیگر تین افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آپریشن میں 50 ریسکیور اور 15 ایمرجنسی وہیکل حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں