ڈاکوؤں نے کرائم سین پرجانیوالے پولیس اہلکاروں کولوٹ لیا

ڈاکوؤں نے کرائم سین پرجانیوالے پولیس اہلکاروں کولوٹ لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے کرائم سین پر جانے والی فرانزک سائنس لیبارٹری کی گاڑی میں بیٹھے چار اہلکاروں سے 22 ہزار روپے ،سرکاری پستول،کیمرہ ، موبائل فونز اورٹارچ چھین لی۔

بتایا گیا ہے کہ کرائم سین یونٹ آفیسر عمر دراز وین پر اپنی ٹیم احسان اللہ ,علی رضا اور مظہر کے ہمراہ موکھل سندھواں کی طرف کرائم سین پر جا رہاتھا کہ ٹوہر کلاں کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روکا اور ان سے 22 ہزار روپے ،سرکاری پستول ,کیمرہ اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں