تین خودکشیاں، 2 نوجوانوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں

تین خودکشیاں، 2 نوجوانوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا، اے پی پی)مختلف واقعات میں تین نوجوانوں نے خودکشی کر لی،ٹنڈو محمد خان میں بے روزگاری سے تنگ چار بچوں کے باپ نے سر میں کیلیں ٹھونک کر خودکشی کی کوشش کی۔

 تٖفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شیراز نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ادھر ہلوکی میں گھریلو ناچاقی پر ثقلین نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے یا قتل، حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش میں سامنے آئیں گے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں خانو خیل میں 15سالہ لڑکے محمد ماجد نے زہریلی گولیاں کھالیں، اسے فوری ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ٹنڈومحمدخان میں بے روزگاری سے تنگ چار بچوں کے باپ امتیاز رند نے اپنے سر میں لوہے کی چار کیلیں ٹھونک لیں، اسے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا، مگر تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ پر سماجی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں