نوشہرہ ورکاں:نوجوان نے منگنی توڑنے پر خالہ کو بیٹی سمیت قتل کر دیا

نوشہرہ  ورکاں:نوجوان  نے  منگنی   توڑنے  پر  خالہ  کو   بیٹی   سمیت  قتل  کر  دیا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )منگنی توڑنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے خالہ خالو کوبیٹی سمیت قتل کردیا ،اہل دیہہ نے قاتل کو فرار ہوتے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں نتھوسویاکے عطااللہ سیویا نے بھانجے محسن اعجاز سے اپنی بیٹی کی منگنی کی اور بعدازاں گھریلو تنازع پر منگنی ٹوٹ گئی،جس کا محسن اعجاز کو رنج تھا ،گزشتہ روز ٹھٹھہ گوندلاں حافظ آباد کا رہائشی محسن اعجاز اپنی والدہ کوثر بی بی کے ہمراہ موضع نتھوسویا خالہ کے گھر آیا اور تلخ کلامی کے بعد خالہ اور خالو پر فائرنگ کردی جس سے عطااللہ سیویا،اہلیہ صفیہ بی بی اور خالہ زاد فرخ بی بی موقع پر ہی دم توڑگئیں جبکہ ملزم محسن اعجاز والدہ کوثر بی بی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہورہاتھاکہ اہل دیہہ نے تعاقب کرکے قاتل کوقابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے قاتل محسن کی والدہ کوثر بی بی کو بھی حراست میں لے لیا اور شواہداکٹھے کرکے لا شوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، ذرائع کے مطابق مقتول عطااللہ کے بیٹے وقار نے بیرون ملک جانا تھا اور فرخ بی بی اپنے بھائی کو ملنے میکے آئی تھی جو سفاک قاتل کی گولیوں کانشانہ بن گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں