عمران کی ہدایات کے باوجود رہنما تاریخوں پر نہیں آتے :شہباز گِل

عمران کی ہدایات کے باوجود رہنما  تاریخوں پر نہیں آتے :شہباز گِل

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سے شکوے شکایات کرنے لگے ،اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا ہے۔

 کہ عبوری ضمانت کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ پیشی ہے ، عمران خان کی ہدایات کے باوجود ہمارے مقامی رہنما تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے ، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔شہباز گِل نے کہا کہ نئے مقدمے کی ایف آئی آر بھی اب تک مجھے نہیں مل رہی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں