ایک دو غلطیاں نہ کرتے تو مشرف کا دور بہت اچھا تھا:سبطین خان

ایک دو غلطیاں نہ کرتے تو مشرف کا دور بہت اچھا تھا:سبطین خان

لاہور( این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے پاکستان کے لئے جو کچھ کیا اسے سراہتا ہوں ،ان سے ایک دو غلطیاں ہوئیں ،انہوں نے عدلیہ پر ایمرجنسی لگائی وہ غلط تھا ،اگر پرویز مشرف یہ غلطیاں نہ کرتے تو پرویز مشرف کا دور بہت اچھا تھا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ میں نے پرویز مشرف کے حوالے سے جو بھی کہا وہ میرے ذاتی خیالات ہیں ،انہوں نے پاکستان کے لئے جو کچھ کیا انہیں سراہتا  ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں ہو سکتے ،جو دو اسمبلیاں توڑی گئی ہیں ان کے الیکشن نا کروانا زیادتی ہے ،گورنر کو خط لکھا ہے اس پر گورنر صاحب خدا کے لئے آئین کی ٹھیک تشریح کریں ،گورنر آئین کو اپنی مرضی کے مطابق مت پڑھیں ،گورنر قانونی طور پر مجاز ہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں ، آئین میں درج ہے کہ گورنر عبوری وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کی تشکیل سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک سے متعلق آپ وقت سے پہلے بات کر رہے ہیں ،کچھ آئینی عہدے ہوتے ہیں اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے ،لیکن سب سے پہلے عمران خان اور تحریک انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو مذاق مت بنایا جائے جہاں پر لگتا ہے وہاں ضرور لگنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں