فواد کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر :پرویز خٹک

فواد کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر :پرویز خٹک

نوشہرہ(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کر لیں، چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔

 اتوار کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا پی ڈی ایم انتقامی کارروائی کر کے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے ، فواد کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے ،ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہر وقت حاضر ہیں، ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں