فرد 500،انتقال،رجسٹری تصدیق کی فیس600 روپے مقرر

فرد 500،انتقال،رجسٹری تصدیق کی فیس600 روپے مقرر

راولپنڈی(سیدشہریار)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے زمین کے فرد ،انتقال اور ان کی تصدیق کی نئی سرکاری فیسیں مقرر کردی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن فرد کے حصول کیلئے سرکاری فیس 500، فرد کی بینک کے ذریعے فیس 500، ایکسپریس  سروس سے فرد کے حصول کیلئے فیس 2200،پاکستانی قونصلیٹ کے ذریعے بیرون ملک سے فرد حاصل کرنے کیلئے 30 ڈالر،فرد،انتقال اور رجسٹری کی تصدیق کی فیس 600 روپے ،ایکسپریس سروس کیلئے انتقال کی فیس 5800 روپے ،انتقال کے اندراج کی بینک فیس 1100 روپے ،رجسٹری کے ذریعے انتقال کی فیس 1100 روپے جبکہ پاکستانی قونصلیٹ کے ذریعے زمین انتقال کی فیس 60 ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں