رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہا :شیخ رشید

 رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہا :شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی )سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے ،شیخ رشید نے ٹو یٹر پر مرحلہ وار ٹو یٹس میں موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے۔

 وزیرخارجہ کوجانا چا ہئے تھا، بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ، دیوالیہ  ریاست کوکیا اور یہ کہتے ہیں سیاست دائوپرلگادی ، ریاست کا پہلا اصول عوام ہیں اورعوام کو حکومت نے تباہ و بربادکردیا ، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں کر ینگے ۔ ملک کی معاشی صورتحال خراب ، 50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے ، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے ریلیف د ینے کا نام دراصل عوام کوتکلیف دیناہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں