نیب انکوائری بند

 نیب انکوائری بند

پشاور (آن لائن) نیب نے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات پر ان کے تمام اثاثہ جات کی مسلسل چار سال انکوائری کی۔

 دو سو سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ، پچاس سے زائد پیشیاں ہوئیں، چار سال مسلسل انکوائری کے بعد امیرمقام کے اثاثہ جات کی قیمت ان کے جائز ذرائع آمدن سے کئی گنا کم نکلی، مشیر کے خلاف کسی قسم کی بدعنوانی ثابت نہ ہوسکی جس کیوجہ سے نیب نے انکوائری بند کر دی ، انکوائری بند کرنے کا فیصلہ حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج اور اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کیس کو مزید آگے بڑھانے کیلئے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب نے انجینئر امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں