مزار حضرت داتا گنج بخش ؒ کی توسیع کا معاہدہ طے

 مزار حضرت داتا گنج بخش ؒ  کی توسیع کا معاہدہ طے

لاہور (سپیشل رپورٹر)مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مزار حضرت داتا گنج بخش ؒ کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیا،وزیراعلیٰ آفس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقدہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین داتادربار مذہبی امور کمیٹی و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مہمان خصوصی تھے ۔

 اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے وزیراعلیٰ اوروفاقی وزیرخزانہ کو منصوبے بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر،مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید، اسلم ترین، چیئرمین پاکستان رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاداوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق مدینہ فاؤنڈیشن مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے برآمدوں (غلام گردش)کی توسیع کرے گی، منصوبے پر تقریباً 16کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔منصوبے کی تکمیل سے غلام گردش اور ان برآمدوں میں زائرین کی گنجائش 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عرس حضرت داتا گنج بخش ؒ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے کہاکہ مزارکے لنگر خانے کے انتظام کو عالمی معیار کا بنایاجائے ۔وفاقی وزیراسحاق ڈار نے کہاکہ مزار کی توسیع سے زائرین کے لئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں