پیمرا نے ہفتے کے روز کسی بھی ریلی اجتماع کی کوریج پر پابندی لگادی

پیمرا نے ہفتے کے روز کسی بھی ریلی  اجتماع کی کوریج پر پابندی لگادی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ہفتے کے روز کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائدکردی۔

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آج کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائدکی گئی ہے ۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے بھی جلوس، ریلی کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پیمرا ایکٹ کے سیکشن 26 اے کے تحت پابندی لگائی گئی ہے ۔ پیمرا نے ہدایت نامہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پرجاری کیا، جلسے جلوس کی نشریات پرپابندی کا اطلاق صرف اسلام آباد تک تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں