پولیس پر شیلنگ کی گئی، یہ ہمارے لیے نئی چیز ، آئی جی اسلام آباد

پولیس پر شیلنگ کی گئی، یہ ہمارے  لیے نئی چیز ، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (این این آئی)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ پولیس پر شیلنگ کی گئی یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے ، پولیس کی طرف شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے۔

 تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بلا اشتعال پتھراؤ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔انہوں نے کہاکہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈی نیشن ہوگئی تھی، پولیس نے تحمل سے کام لیا،پولیس کے پاس ہتھیار نہیں تھے ، بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف رکھنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں