قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ، محسن نقوی اور تمام مکاتب فکر کے جید علما نے مل کر بادشاہی مسجد میں نماز ادا کی

قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ، محسن نقوی  اور تمام مکاتب فکر کے جید علما نے  مل کر بادشاہی مسجد میں نماز ادا کی

لاہور(سپیشل رپورٹر ) یوم پاکستان کی مناسبت سے بادشاہی مسجد لاہور میں قومی اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

نگران 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور تما م مکاتب فکر کے جید نمائندہ علما کرام نے ملکر نماز عصر ادا کی۔ مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے مولانا عبدالخبیر  آزاد کی امامت میں نماز ادا کی گئی نماز کے بعدملک وقوم کی سلامتی اور بقا کے لئے رقت آمیز اور پر اثر دعا کی گئی ۔ محسن نقوی، وزرا ، علما کرام او رنمازیوں نے ہاتھ اٹھا کر قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں