مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے

لاہور(اے پی پی) پاک فضائیہ کے گارڈز نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر گارڈ ز کے فرائض سنبھالے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف، ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک نے مزار پر حاضری دی۔ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے سربراہ پاک فضائیہ، ایئر مین اور سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ایئر کموڈور تنویر احمد بھی گارڈزکی تعیناتی کی تقریب میں موجود تھے ۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت ۔