لاہور :ایک اور نوجوان کے گلے پر ڈورپھر گئی، شدید زخمی

لاہور :ایک اور نوجوان کے گلے پر ڈورپھر گئی، شدید زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)لاہور میں پتنگ بازی جاری، ایک اور نوجوان کے گلے پر ڈور پھرگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ 32سالہ علی اشفاق موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ چوہنگ سٹاپ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچا نک نامعلوم سمت سے آنے والی کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرگئی۔

جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ اسے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ چوہنگ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔   دوسری طرف سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازی کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے پولیس افسران کو پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2174 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 33871 پتنگیں،2664 چرخیاں ڈور اور بھاری مقدار میں پتنگ سازی کا سامان بھی برآمدکیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر خونی کھیل کے خلاف مو ثر مہم چلائی جائے ،دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر،خریدوفروخت،آن لائن کاروبار میں ملوث افراد کوگرفتار جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں