مہنگائی سے غریب عوام کا جینا دوبھر :صدرالدین راشدی

مہنگائی سے غریب عوام کا جینا  دوبھر :صدرالدین راشدی

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( ف) کے صوبائی صدرسید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب عوام کا جینا دوبھرہوگیا۔

امن وامان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے ،حکومت کی رٹ  کہیں نظر نہیں آرہی ،سندھ میں حکومت ایسے چل رہی ہے جیسے بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈالمیا روڈ پرایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب اور فنکشنل لیگ کے رہنما سید عقیل حیدر شاہ کی دعوت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدرالدین شاہ نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے ،ماہِ رمضان میں پرائس کنٹرول مینجمنٹ بھی غائب ہے ،سندھ کے عوام کو ان عوام دشمن حکمرانوں کے آسرے پر نہیں چھوڑ سکتے ، عوام اب جاگ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں