کوروناکے 168نئے مریض، ایک ہلاکت،مثبت شرح 3.02 فیصد

کوروناکے 168نئے مریض، ایک  ہلاکت،مثبت شرح 3.02 فیصد

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 168 مریضوں کی تصدیق ہوئی اور ایک موت ہوئی ہے جبکہ وائرس کے پھیلائو کی شرح 3.02 فیصد رہی اور 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی سب سے زیادہ شرح کراچی 6.11 ، اسلام آباد 5.51 ، لاہور 3.99 اور راولپنڈ ی میں 2.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں