الیکشن کمیشن خود مختار ، ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہیے ،اعظم تارڑ

 الیکشن کمیشن خود مختار ، ڈکٹیٹ  نہیں کرنا چاہیے ،اعظم تارڑ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دو جج صاحبان رضا کارانہ طور پر بینچ سے باہر نکلے ، جسٹس یحیی آفریدی نے کہا۔۔۔

 معاملات ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اسی معاملے کو سپورٹ کردیا، چیف جسٹس نے اپنی صوابدید پر ہی انہیں بینچ سے باہر کیا، چیف جسٹس بینچ سے کسی جج کو نہیں نکال سکتے ۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن خود مختار آئینی ادارہ ہے اسے غیر ضروری ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہیے ، تفصیلی فیصلہ ہی فیصلہ ہوتا ہے ، اسی کے بعد اپیل دائر ہوتی ہے ۔ وزیر قانون نے کہا پوری عدالت فیصلہ کر دے تو کس کی مجال اس پر انگلی اٹھائے ، اس دن بھی فل کورٹ تشکیل دیدیا جاتا توکچھ نہ ہوتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں