اسلام آباد:قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے تین حلقوں  میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

 دوران سماعت فریقین نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعاکی، جس پر عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز، اسد عمر اور علی نواز اعوان نے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے اور عدالت نے تین حلقوں میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں