پٹرول10،مٹی کا تیل 5.78روپے لٹر مہنگا:ڈیزل کی قیمتیں برقرار

 پٹرول10،مٹی  کا  تیل 5.78روپے  لٹر  مہنگا:ڈیزل  کی  قیمتیں  برقرار

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10روپے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں5 روپے 78 پیسے اضافے کا اعلان کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ۔

 نئی قیمتو ں کا اعلان وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی فی لٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 روپے ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگی۔اسحاق ڈار نے بتایا ڈیزل کی قیمت آئندہ 15 روز کیلئے 293 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت174روپے 68پیسے لٹر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اطلاق ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں