ملک کا وزیر خارجہ مگر ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں :بلاول

 ملک کا وزیر خارجہ مگر ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں :بلاول

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے ۔فور کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیرخارجہ ہوں مگر میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں۔

 کراچی کو بھی شہباز سپیڈ کی ضرورت ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی طرح کراچی آتے رہیں، بلوچستان اور سندھ کے عوام کے لئے ڈی سیلینیشن کا نظام لانا ہوگا، شہبازشریف ہمارے وزیراعظم ہیں،آپ ہی ملک کے مسائل حل کریں گے ، وزیراعظم کی کارکردگی کی وجہ سے ایک سال میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے ،کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہیں ، ملک کا سب سے غیرمقبول ادارہ واپڈا ہے ،جس کی وجہ سے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز حلقوں میں نہیں جاسکتے ،شرجیل میمن نے 2 سال جیل میں گزارے تھے ، جس وقت پی پی رہنما گرفتار تھے تو چیف جسٹس گڈ ٹو سی کہنے جیل تک آجاتے تھے ،پوچھتا ہوں اگر9مئی کی سازش نائن زیرویابلاول ہاؤس میں تیارہوتی توکیاردعمل ہوتا؟نہیں چاہتے مخالف یہ دن دیکھیں مگر اس سے پہلے 9مئی جیسے واقعات نہیں دیکھے ،جب ہم پچھلے سال اسلام آباد ریلی لے کر گئے توڑ پھوڑ کا ہم پر کوئی کیس نہیں بنا، ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ہیں؟ یہ تاریخ بتائے گی ،وزیراعظم کے پاس فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے کے بعد سے ہی پابندی کا اختیار تھا، ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اپنی ایک ٹیم بنائیں جو ان مسائل کو حل کرے ، ایم کیو ایم کے دوست جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے ، ان کو زبردستی یہ دن دیکھنا پڑے ،شروع میں ہم تو ان کے خلاف کیسز نہیں لائے ہم سیاسی انتقام کا تاثر نہیں دینا چاہتے تھے ،جب عمران خان کو عدالت بلایا جاتا ہے اور وہ نہیں جاتے تو جواب میں پی ٹی آئی زمان پارک کو میدان جنگ بنادیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں