اقوام متحدہ امن مشن کی75ویں سالگرہ تقریب، 8 پاکستانی شہدا کیلئے اعزازات

اقوام متحدہ امن مشن کی75ویں  سالگرہ  تقریب، 8 پاکستانی  شہدا کیلئے اعزازات

اسلام آباد (اے پی پی)اقوام متحدہ کے امن مشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یواین کے جنرل اسمبلی ہال میں خصوصی تقریب جمعے کو منعقد ہوئی جس میں عالمی ادارے کے امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے آٹھ پاکستانی شہدا کو اعزاز ات سے نوازا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تقریب کی صدارت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے سفیر محمد عامر خان اورکرنل راجہ افضال احمد نے سیکرٹری جنرل سے شہدا کے میڈلز وصول کئے ۔ ان شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں۔ حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام نے سنٹرل افریقن ریپبلک میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں