وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی غیر ملکی ڈگری کی سند منسوخ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی غیر ملکی ڈگری کی سند منسوخ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف لندن کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی غیر ملکی ڈگری کی سند معادلہ کو منسوخ کردیا ہے۔

 ایچ ای سی کی پریس ریلیز کے مطابق امیدوار خالد خورشید کی ایل ایل بی کی ڈگری کے جعلی ہونے کے حوالے سے ایچ ای سی کو موصول ہونے والے ایک سوال کی بنیاد پر ایچ ای سی نے ڈگری پر نظر ثانی کی اور ازسرنوپرکھنے کا عمل شروع کیا،امیدوار کی طرف سے ایچ ای سی میں جمع کئے جانے والے بیان حلفی کی شق 7 (یعنی یہ کہ اگر کسی بھی مرحلے پر یہ بات سامنے آئی کہ میری تعلیمی دستاویزات مثلاڈگری، ٹرانسکرپٹ جعلی ہیں یا یہ ایچ ای سی کے قواعد سے مطابقت نہیں رکھتیں تو ایچ ای سی مجھے جاری کردہ لیٹر کو منسوخ کرسکتا ہے ) کے مطابق محمد خالد خورشید خان کی ڈگری کو 12مئی کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں