فائرنگ، ریپ ایکٹ کا ڈرامہ کر کے معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ناکام بنادیا:وزیر داخلہ

فائرنگ، ریپ ایکٹ کا ڈرامہ  کر کے معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے  کا منصوبہ ناکام بنادیا:وزیر داخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے ، آڈیو میں دو قسم کی پلاننگ کی جا رہی تھی۔

 گفتگو پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے تھی، منصوبہ بنایا گیا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر پرچھاپے کے دوران فائرنگ ہو، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کہ کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، گفتگو میں دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے ، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور ریپ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ، منصوبے پر گزشتہ رات ہی عمل ہونا تھا ، لیکن ایجنسیوں نے اسے بروقت ناکام بنایا، ہم نے مناسب سمجھا اس ڈرامے سے قوم کو آگاہ کیا جائے ، عمرانی فتنے کا مقصدلوگوں کو گمراہ کرنا تھا، عمرانی ٹولے نے شہدا کی فیملی کو دکھ اور رنج سے دوچار کیا ۔جو پلاننگ بنائی جا رہی تھی ایسی کوشش ہوئی تو ناکام بنائیں گے ، 9 مئی کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کو پیسے دے کر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، عمرانی گمراہ چہرہ اس ملک کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ، عمرانی گمراہ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں