ڈاکٹر عافیہ سے ملنے فوزیہ صدیقی سینیٹر مشتاق احمد کے ہمراہ امریکا روانہ

کراچی(سٹاف رپورٹر )قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں ملنے کے لیے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر مشتاق احمد خان کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہو گئیں۔
ڈاکٹر عافیہ کیس کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ بھی برطانیہ سے دبئی آ کر ‘‘عافیہ رہائی قافلے ’’میں شامل ہوکر امریکا جانے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میں 20سال کے طویل، صبر آزما عرصے کے بعد اپنی بے گناہ بہن سے ملنے جارہی ہوں اس لیے یہ ملاقات شیشے کی دیوار کے آر پار والی نہیں ہونی چاہئے ۔