پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکا:شہدا زخمیوں کے اہلخانہ امداد کے منتظر

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکا:شہدا  زخمیوں کے اہلخانہ امداد کے منتظر

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے 30 جنوری کو پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کو مالی امداد کی فراہمی کا وعدہ چار ماہ گزرنے کے باوجود ایفا نہ ہو سکا جبکہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اس وعدے کی یاد دہانی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔

انھوں نے کہا کہ 30 جنوری کو ہونے والے اس اندوہناک سانحہ میں 84 افراد شہید اور 233 زخمی ہو گئے تھے جن کے اہل خانہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا ، چیف سیکرٹری نے کہا کہ ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے اس سلسلے میں 28 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈ زکی منظوری دی گئی جسے وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو جاری بھی کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ رقم کی وزارت خزانہ سے وصولی کے بعد اسے لے کر بیٹھ گئی اور آج تک یہ رقم خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے نہیں کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں