مذاکرات کے حامی،کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں،گیلانی

مذاکرات کے حامی،کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں،گیلانی

لاہور (سپیشل رپورٹر )پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی حمایت کر دی، سینئر راہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حامی،کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں،تحریک انصاف کا اسمبلیاں توڑنا، 14مئی کو الیکشن کی ضد کرنا غلط فیصلہ تھا،بڑی تعدادمیں لوگ پارٹی میں آرہے ،بیک رائونڈ دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔

 بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے ،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں، متعدد لوگ پی پی میں شامل ہونے کے لئے رابطے میں ہیں مگر انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کرینگے ۔ الیکشن سے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف یہی ہے کہ جو ہو آئین کے مطابق ہو ، یوسف رضا گیلانی نے کہا آصف زرداری سے ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ سینٹرل پنجاب اور سائوتھ پنجاب کے لوگوں سے پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔پوری دنیا نو مئی کے ان واقعات کی مذمت کر رہی ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کون مائنس ہوگا کون نہیں ۔تحریک انصاف والے خود بھی اب مذمت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا جو بھی ہمارے پاس آ رہا ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق آ رہا ہے ہم سیاسی شخصیات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کس نے پارٹی کے بارے میں کیا باتیں کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں