ترین کے 60سے زائد سابق ارکان اور رہنماؤں سے رابطے

 ترین کے 60سے زائد سابق ارکان اور رہنماؤں سے رابطے

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے 60سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطے کرلئے ۔

 اپنے گروپ ممبران سے ٹیلی فونک مشاورت بھی جاری ہے ، جہانگیر ترین کی جانب سے جلد اپنے گروپ کا اجلاس بلائے جانیکا امکان ہے ۔نئی پارٹی کے نام پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے ، پی ٹی آئی چھوڑنے والی اسلام آباد میں دو اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں ، جہانگیر ترین سے جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، ان شخصیات سے اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی، سندھ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما بھی ملاقات کرینگے ۔تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو نے بھی جہانگیر خان ترین سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان رابطے میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں