مردان :شمالی وزیرستان میں شہید سپاہی ثاقب الرحمن فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

 مردان :شمالی وزیرستان میں  شہید سپاہی ثاقب الرحمن فوجی  اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (اے پی پی)شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کے تحفظ کے د وران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید سپاہی ثاقب الرحمن کو آبائی علاقے مردان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید سپاہی ثاقب الرحمن (عمر 25 سال)کی نماز جنازہ جمعرات کو ان کے آبائی علاقے مردان میں ادا کی گئی جس میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں ،لواحقین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں