القادرٹرسٹ کیس:شہزاداکبرکی ویڈیولنک پربیان کی پیشکش

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سابق سربراہ شہزاد اکبر نے نیب کو جواب جمع کرادیا۔
مرزا شہزاداکبر نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی پیشکش کردی اورکہاطلبی کا مقصد کچھ اورنہیں ہے تو ویڈیولنک پردستیاب ہوں، برطانیہ میں رہائش اور کام بھی یہیں کرتا ہوں، پیرا وائزجواب میں شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ لندن سے آنیوالی رقم ایسٹ ریکوری کے اکاؤنٹ میں نہیں بلکہ ڈائریکٹ سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی اوربھیجی جانیوالی رقم بھی این سی اے کے اکاؤنٹ سے منتقل نہیں ہوئی تھی،نیب بینک دستاویزات کا جائزہ لے سکتا ہے ۔