پولیس نے 17 کروڑ کے 15ہزار آنسو گیس کے شیل خرید لئے

لاہور (کرائم رپورٹر )پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس نے 15ہزار آنسو گیس کے شیل خرید لئے ،آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ نے 17 کروڑ مالیت کے دو مختلف کوالٹی کے یہ شیل خریدے ہیں۔
اور ان میں سے سب سے زیادہ 7ہزار شیل لاہور پولیس کو دئیے جائیں گے ۔باقی ماندہ شیل پنجاب کے دیگر اضلاع میں تقسیم کئے جائیں گے ۔لاہور پولیس کی طرف سے آنسو گیس کے نئے شیل مانگے گئے تھے کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران لاہور میں آنسو گیس کے شیلوں کو بڑی تعداد میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے لاہور پولیس کے پاس آنسو گیس کا سٹاک کم ہو گیا تھا ۔